حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ولادت جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کے موقع پر آن لائن خاتون جنت مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 سے زائد خواتین نے عصر حاضر میں پیروان جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے عنوان پر مضمون تحریر کیے۔
ارسال شدہ مضامین میں سے پہلے تین بہترین مضامین کے انتخاب کے لیے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ تحسین شیرازی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی اور مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت محترمہ عظمی تقوی نے ججز کے فرائض انجام دیے ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق پہلی تین پوزیشن کی حقدار بالترتیب لاہور سے محترمہ خدیجہ شوکت، آزاد کشمیر سے محترمہ فضہ ساجد اور لاہور ہی سے محترمہ صباحت رضوی قرار پائیں ۔
خاتون جنت مضمون نویسی مقابلے میں پوزیشنز حاصل کرنے والی خواہران کے لیے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے اسناد، کیش پرائز اور کتب ارسال کی گیئں جبکہ مقابلے میں حصہ لینے والی تمام خواہران کی بھی حوصلہ افزای کے لیے اسناد اور کتابیں یدیہ کی گئیں۔